کھیل

T20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت فول پروف سیکورٹی سے مشروط

ہندوستان میں ہونے والے آئندہ ورلڈ ٹی 20 چیمپئن شپ کے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی ‘ممکنہ’ شرکت کی خبروں کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایونٹ کے دوران پاکستانی ٹیم کو درپیش سیکیورٹی خطرات کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا ایک بیان میں کہنا تھا ‘پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی پر ہندوستان دورے کی اجازت دی جاسکتی ہے’۔

انھوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ذمہ داری ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا، قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ دورہ ہندوستان کی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین سے مشاورت کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ 25 فروری کو پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین شہریار خان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ‘ حکومت کی جانب سے قومی ٹیم کے دورہ ہندوستان پر رضامندی ظاہر کرنے پر مجھے خوشی ہے اور ہم نے آئی سی سی سے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ہندوستان میں خصوصی انتظامات کرنے کا کہا ہے۔’

انھوں ںے مزید کہا، ‘ہم مذکورہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے موقع پر ہندوستان جانے والے پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے ویزے کی سہولت اور دیگر انتظامات کی بھی توقع کرتے ہیں’۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button