کھیل

ایشیا کپ : پاکستان اور بنگلہ دیش مد مقابل ہونگے

ایشیاء کپ کے آٹھویں اور اہم میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج ڈھاکا میں آمنے سامنے ہوں گی۔

 شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں پاکستان اور میزبان بنگلہ دیش ایشیاء کپ کے اہم مقابلے میں آج ٹکرائیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔ شاہینوں کے کپتان شاہد آفریدی اور ٹیم بنگلہ کے مشرفی مرتضیٰ دونوں ہی جیت کے لئے پر عزم ہیں۔ گرین شرٹس کو ایونٹ میں شامل رہنے کیلئے ٹیم بنگلہ کے خلاف میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔ دونوں ٹیمیں آٹھ بار ایشیاء کپ میں آمنے سامنے آ چکی ہیں، شاہین 7 جبکہ بنگال ٹائیگرز ایک میچ میں فاتح رہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button