کھیل

ایشیا کپ: بھارت نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

بھارت نے سری لنکا کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

بھارت نے 139 رنز کا ہدف 19 اعشاریہ 2 اوور میں حاصل کر لیا ۔ ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی 13 نصف سنچری مکمل کی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹ پر 138 رنز بنائے ۔ اوپنرز چندیمل اور شیہان جے سوریہ شروع میں ہی وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کپوگیدرا30 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ لنکن کپتان اینجلو میتھیوز 18 اور سری وردھنے 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی جانب سے ایشون ، جسپریت بُمرا اور ہردیک پنڈیا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button