کھیل

ایشیا کپ میں پاکستان کی پہلی فتح، یو اے ای کی تیسری شکست

پاکستان کے شعیب ملک اور عمر اکمل نے زمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کےمیچ میں متحدہ عرب امارات کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

میرپور کے شیرِ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات کے کپتان امجد جاوید نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم پاکستان کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کے سامنے بے بس نظر آئی اور ابتدائی تین وکٹیں محض 12 رنز پر گر گئیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد سمیع، محمد عامر اور محمد عرفان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ شیمان انور اور عثمان مشتاق نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 29 رنز بنا کر اسکور کو 11 ویں اوور میں41 رنز تک پہنچایا جہاں پر عثمان مشتاق 9 رنزبنا کر شاہد آفریدی کا شکار بنے۔

imgpakistan-asia-cup-2016-afridi-malik

شیمان نے شاہد آفریدی کو ایک اوور میں مسلسل 3چوکے رسید کرتے ہوئے 17 رنز حاصل کئے اور متحدہ عرب امارات کا اسکور 72 رنز تک پہنچایا اور اگلے اوور میں محمد عرفان کی گیند پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد عثمان اور کپتان امجد جاوید نے شراکت میں 46 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے اسکور کو 118 تک پہنچایا اور عثمان 21 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ محمد نوید اننگز کے آخری اوور میں بیٹنگ کرنے کریز پر آئے اور محمد سمیع کو ایک چھکا اور ایک چوکا رسید کر کے 5 گیندوں پر10 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔ امجد جاوید 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

متحدہ عرب امارات نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا لیے۔

cricket

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور محمد عرفان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے بلے بازوں نے ایک دفعہ پھر غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور ابتدائی تینوں بلے باز شرجیل خان،محمد حفیظ اور خرم منظور 17 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ عمر اکمل اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کی بہترین شراکت قائم کرتے ہوئے مشکلات سے دوچار پاکستان کو ٹیم کو جیت کی راہ پر لے آئے۔ دونوں بلے بازوں نے 114 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی نصف سنچریاں مکمل کرتے ہوئے پاکستان کو 7 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔

شعیب ملک 63 اور عمر اکمل 50 رنز کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے۔

cricket2

متحدہ عرب امارات کی جانب سے امجد جاوید نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

شعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

United-Arab-Emirates-UAE1

قبل ازیں پاکستان ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نےکہا کہ ہم گزشتہ میچ کی کارکردگی دہرانانہیں چاہتے اور ہمیں بیٹنگ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔پاکستان ٹیم میں نئے کھلاڑی آل راؤنڈر محمد نواز کو وہاب ریاض کی جگہ شامل کیا گیا تھا جو ان کا بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبو میچ تھا۔

یہ میچ پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں 100 واں میچ تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button