کھیل
پشاور زلمی فاونڈیشن کا پشاور میں ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ

پشاور زلمي فاونڈيشن خيبر پختونخوا کے ٹيلنٹ کو سامنے لانےکے ليے ميدان ميں نکل پڑی اورپشاور ميں ٹيلنٹ ہنٹ کيمپ لگايا ۔ پشاور زلمي فاونڈيشن نے ٹيلنٹ ہنٹ کيمپ کیا لگايا کہ ارباب نياز سٹيڈيم ميں تو فاسٹ اور سپين باولرز کی قطاریں لگ گئیں اور ان کا جادو سر چڑھ کربولا۔ پشاور کے مختلف سکولوں کے 26لڑکوں نے حصہ ليا۔ 16 سے 21 سال تک کے عمر کے کھلاڑيوں نے ٹيلنٹ کيمپ ميں حصہ ليا ٹيم کے اونر جاويد آفريدي کہتے ہيں ٹيلنٹ ہنٹ کيمپ پختونخوا کے ديگر اضلاع ميں بھی منعقد کيے جائيں گے اور جلد ہي پشاور زلمي کي ٹيم کو پشاوريوں سے ملوانے بھي لائيں گے۔ ٹيلنٹ ہنٹ پروگرام ميں سابق کوچ محمد اکرم ،جادوگر سپينر عبدالقادر اورراشد لطيف نے کھلاڑيوں کي صلاحيتوں کو جانچا۔