کھیل

انٹرایجوکیشن بورڈ کھیل میلہ پشاور نے جیت لیا

ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے درمیان ہونے والے کھیلوں کا میلہ پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے جیت لیا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اس سپورٹس گالا میں پشاور بورڈ کے کھلاڑیوں نے ٹیبل ٹینس اور اتھلیٹکس میں پہلی جبکہ بیڈمینٹن میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے سے اٹھارہ پوائینٹس سکور کئے اور میجر ٹرافی کے حقدار ٹھہرے۔ اس میلے میں ملک بھر کے ستائیس تعلیمی بورڈز نے حصہ لیا تھا۔ اس مقابلے میں مردان کی حسینہ بی بی نے بھی سونے کے دو تمغے حاصل کرکے بیسٹ اتھلیٹ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button