کھیل

ایشیاءکپ کے کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش کی شاندار کامیابی

بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ ٹی 20کے پانچویں میچ میں میزبان بنگلہ دیش کے 147 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ ناکام رہی اور مقررہ 20 اوروں کے اختتام پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 124 رنز بنا پائی۔
سری لنکا کی طرف سے سب سے زیادہ سکور چندی مل نے کیا اور 53 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔ جے سوریہ 26 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے لیکن اس کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین ٹک نہ سکا۔
بنگلہ دیش کی طرف سے امین الحسین تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ شکیب الحسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ رحمان، مرتضیٰ اور محمداللہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
اس سے پہلے بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا کر سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے 148 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
بنگلہ دیش کی طرف سے محمد متھون اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پہلے ہی اوور میں متھون بغیر کوئی رن بنائے میتھوز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہو گئے۔ دوسرے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی سومیا تھے جنھیں کلسیکرا نے دوسرے اوور میں آو¿ٹ کیا۔ دونوں کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئے۔
سری لنکا کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں
میچ کے 18 ویں اوور میں شکیب الحسن بھی 32 رنز بنا کے چمیرا کی گیند پر وکٹ کیپر چندی مل کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ ان کے علاوہ محموداللہ 23 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔
اب تک ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں کھیلے گئے میچوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر بھارت دو فتوحات کے بعد پہلے، بنگلہ دیش دوسرے، سری لنکا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچ ہارنے کے بعد پانچویں نمبر پر ہے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت سے شکست ہوئی تھی تاہم متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہوئے میچ میں اسے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button