کھیل

شاہین پھر ہار گئے

بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ ٹی 20ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔میچ کی خاص بات پاکستانی بیٹنگ کی ناکامی اور محمد عامر کا شاندار بولنگ تھی۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا کو جیتنے کےلئے 84رنز کا حدف دیا۔
سرفراز احمد 24 گیندوں میں 25 رنز سب سے زیادہ سکور کیا۔ پاکستان کے آٹھ کھلاڑی دہرے ہندسے میں داخل نہیں ہو سکے جبکہ خرم منظور 10 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے۔
جواب میں بھارت نے ہدف 15.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
محمد عامر نے عمدہ بولنگ کی اور پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ کر دیا۔ اسی اوور میں عامر نے اجنکا ریہانے کو بھی آو¿ٹ کر انڈین ڈریسنگ روم میں کھلبلی مچا دی۔ محمد عامر نے اگلے اوور میں سریش رائنا کو بھی آو¿ٹ کیا۔
محمد عامر نے اپنے مقررہ چار اوورز میں 18 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
ویراٹ کوہلی نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 51 گیندوں میں 49 رنز بنائے۔ ان کو محمد سمیع نے آو¿ٹ کیا۔محمد سمیع نے اسی اوور میں پانڈیا کو صفر پر آو¿ٹ کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button