کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل ٹاکرے کابادشاہ، کوئٹہ سے ٹائٹل چھین لیا

دبئی سے وحیداللہ آفریدی

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیون اسمتھ اور بریڈ ہیڈن کی شاندار بلے بازی کے بدولت پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ٹائٹل کے حصول کے فیصلہ کن معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر لیگ کے پہلے چمپیئن کا تاج پہن لیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

PSL toss

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈی آر سمتھ اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو نصف سینچری تک پہنچایا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکور ابھی 54 رنز تک پہنچا تھا کہ گزشتہ میچ میں سینچری بنانے والے شرجیل خان 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

PSL 2

شرجیل خان کو مکلم نے بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سمتھ تھے۔ جنہوں نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ذولفقار بابر کی گیند پر پیٹرسن نے ان کا کیچ پکڑا۔ آندرے رسل تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو صرف 7 رنز بنا کر اعزاز چیمہ کا شکار بنے۔ چوتھی وکٹ خالد لطیف کی گری جو 16 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر ذولفقار بابر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بسم اللہ خان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔ پہلے اوور کی تیسری گیند پر بسم اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے وکٹ دے بیٹھے۔ محمد عرفان کی گیند پر ہیڈن نے ان کا کیچ لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سکور ابھی 33 رنز پر پہنچا تھا کہ کیون پیٹرسن اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ آندرے رسل کی گیند پر آصف علی نے ان کا خوبصورت کیچ لیا۔ کیون پیٹرسن نے 18 رنز بنائے۔ میچ کی صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب عمران خالد نے احمد شہزاد کا کیچ چھوڑ دیا۔ میچ کے گیارہویں اوور میں محمد عرفان کی گیند احمد شہزاد نے اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش کی تھی۔ دوسری جانب دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز کمارا سنگاکارا نے شائقین کرکٹ کو بہت محظوظ کیا۔

شائقین کے بیچ موجود ٹرائبل نیوز نیٹ ورک کے نمائندہ خصوصی  وحیداللہ آفریدی نے اس موقع پر میدان میں موجود شائقین کے ساتھ گفتگو کی ہے جس کی ویڈیو ملاحظہ ہو۔

سنگاکارا نے صرف تیس گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔ تاہم کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز کا سکور ابھی 120 پر پہنچا تھا کہ سنگاکارا پچپن رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آندرے رسل کی گیند پر عمران خالد نے ان کا کیچ لیا۔
اس کے بعد احمد شہزاد نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سینچری مکمل کی۔ اس کے بعد آنے والے بلے باز محمد نواز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔ بدری کی گیند پر کٹ شارٹ مارنے کی کوشش میں بولڈ ہو گئے۔ محمد نواز نے صرف 7 رنز بنائے۔ ٹیم کا سکور ابھی 147 رنز پر پہنچا تھا کہ احمد شہزاد بھی آؤٹ ہو گئے۔ محمد سمیع کی گیند پر بدری نے ان کا کیچ لیا۔

PSL

احمد شہزاد نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ اس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد بھی 3 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد عرفان کی گیند پر سمتھ نے ان کا کیچ لیا۔ میچ کا سیکنڈ لاسٹ اوور انور علی نے ضائع کر دیا۔ محمد سمیع کے اس اوور میں انہوں نے صرف 4 رنز بنائے۔

PSL win

آخری اوور میں انہوں نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا تاہم انور علی چوتھی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد انور نے صرف 13 رنز بنائے۔ اننگز کی آخری گیند پر ایلیٹ نے چھکا مار کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکور کو 174 تک پہنچایا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آندرے رسل کامیاب بولر رہے جنہوں نے 36 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دیگر بولرز میں محمد عرفان نے 2 جبکہ بدری اور محمد سمیع نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button