کھیل

پی ایس ایل کا فائنل آج کھیلا جارہا ہے

پشاور (ٹی این این ) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ آمنے سامنے ہونگے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے دوبئی انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرایونٹ میں آٹھ میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 6میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ آٹھ میچوں میں چار میچز کھیل چکی ہے۔
پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شرجیل خان اور فاسٹ باولر محمد سمیع کو ٹی 20ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ جبکہ خالد لطیف کو ٹی 20ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رومان رائیس اور بابر اعظم کے زخمی ہونے کے بعد بہترین کارکردگی پر ان کھیلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خالد لطیف کو افتخار احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button