کھیل

پی سی بی کا فاٹا، ازاد کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے فاٹا اور ازاد کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چئیرمین کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں کرکٹ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھلاڑیوں کو صحیح مواقع نہ ملنے کی وجہ سے ان کا ٹیلنٹ ضایع ہوجاتا ہے۔

ان کے مطابق کھلاڑیوں کے اس ٹیلنٹ کو برائے کار لانے کے لئے یہاں پر کرکٹ اکیڈمی تعمیر کی جائے گی۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو توقعات سے زیادہ مقبولیت اور کامیابی ملی ہے۔ چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے ائندہ سال کچھ میچز پاکستان میں بھی کھیلی جائینگی۔ چئیرمین نے کچھ دن قبل یہ بھی کہا تھا کہ ائندہ سال پی ایس ایل میں پانچ نہیں بلکہ چھ ٹیمیں حصہ لینگی تاہم چھٹی ٹیم کی تفصیلات نہیں بتائی گئی۔ تجزیہ نگاروں نے چھٹی ٹیم کے بارے کہا ہے کہ یہ فاٹا اور ازاد کشمیر کی مشترکہ ٹیم ہوسکتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button