کھیل

پی ایس ایل ٹاکرا: کراچی کنگز بھی باہر، یونائیٹڈ اور زلمی فائنل کے دوڑ میں مد مقابل

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

 پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے دوسرے مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ٹاکرا ہوا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 1 وکٹ کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔ اننگز کا آغاز شرجیل خان اور سمتھ نے کیا۔ 18 کے مجموعی اسکور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ گری جب سہیل خان نے شرجیل خان کو شکار کیا اور وہ 9 رنز جوڑنے میں کامیاب ہو سکے۔

234757.3

بریڈ ہیڈن 52 جبکہ ڈیوین سمتھ 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے پہلے کراچی کنگز مقررہ اوورز میں صرف 111 رنز بنا سکے۔ کراچی کنگز کی جانب سے سمنز اور ویسلز نے اننگز کا آغاز کیا۔ کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 20 کے اسکور پر گری جب ویسلز محمد سمیع کا شکار ہوئے اور وہ 1 رنز بنا کر دوبارہ پویلین جا بیٹھے۔

psl-IU-WIN

سمنز بھی آج جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور مجموعی اسکور میں 19 رنز کا اضافہ کر سکے اور ریسل کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ کراچی کنگز کو 29 کے اسکور پر تیسرا نقصان اٹھانا پڑا جب سابق کپتان شعیب ملک آئے اور صفر پر چلتے بنے اور دس رنز کے بعد افتخار احمد بھی کیچ آؤٹ ہو گئے۔

روی بوپارا 37 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ڈیسکوٹے بھی صرف 16 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر ہیڈن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ عماد وسیم بھی 6 رنز بنا کر محمد سمیع کی گیند پر آصف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اسامہ بغیر کوئی رن بنائے محمد سمیع ہی کی گیند پر رسل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ سہیل خان رسل کی گیند پر خالد لطیف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے صرف 7 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بولنگ میں تباہی مچا دی محمد سمیع نے پانچ شکار کیے، آندرے رسل کے ہاتھ دو وکٹیں لگیں ۔ محمد عرفان اور سموئل بدری نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پی ایس ایل ٹاکرے میں آج رات پاکستانی وقت کے مطابق نو بجے اسلام یونائیٹڈ کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا جس میں جیتنی والی ٹیم فائنل میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز کا سامنا کرے گی

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button