کھیل

پی ایس ایل کی ٹاپ ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دبئی میں میدان سجے گا

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج جمعے  سے ہو گا، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہونگے ۔

پی ایس ایل کی دو ٹاپ ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج دبئی میں میدان سجے گا، پہلا پلے آف میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائے گا ۔

پشاور کی قیادت شاہد آفریدی اور کوئٹہ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ میں یہ تیسرا ٹاکرا ہو گا ، دبئی میں گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو تین وکٹ سے ہرایا تھا، جبکہ شارجہ میں زلمی نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے آٹھ وکٹ سے کامیابی سمیٹی ۔

واضح رہے کہ آج کے میچ کی فاتح ٹیم پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں جگہ بنائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایونٹ میں پیش قدمی کا ایک اور موقع ملے گا ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button