کھیل

پاکستان سپرلیگ میں لاہور قلندرز کو شکست

پشاور (ٹی این این ) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز نے لاہور قلندرز کو ایک سنسنی خیبر مقابلے کے بعد 2وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ گزشتہ شب کو دوبئی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے گرس گیل‘ اظہرعلی اور عمراکمل کی فیفٹی کی وجہ سے ایونٹ کے سب سے زیادہ 201رنز بنائے جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور کے آخری گیند پر پورا کرلیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بسم اللہ خان نے 50رنز بنائے تھے تاہم فتح میں کمار سنگاکارا ‘ کیون پیٹریسن اور محمد نبی نے اہم کردار ادا کیا۔

لیگ میں آج پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button