کھیل
خیبرایجنسی: امن کرکٹ چیمپئین شپ خیبر زلمی کے نام

پاکستان کے قبائلی علاقے اور خیبر پختونخوا کے دارلخلافہ پشاور شہر سے متصل خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں امن کے نام سے کرکٹ چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر کے بتیس ٹیموں نے حصہ لیا۔
پیر کو ولو میلہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں شمع کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں ستر رنز سکور کئے جس کے جواب میں خیبر زلمی نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے امن ٹائٹل اپنے نام کیا۔ خیبر زلمی ایجنسی کی ایک ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیم ہے جو اس سے پہلے فاٹا کے دیگر بڑے ٹائٹل بھی جیت چکی ہے۔