کھیل

پاکستان کے امجد عزیز ملک ایشیائی سپورٹس جرنلسٹس تنظیم کے سیکرٹری جنرل منتخب

بحرین : پاکستان کے امجد عزیز ملک ایشیائی سپورٹس جرنلسٹس کی تنظیم اے آئی پی ایس ایشیا کے بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب کر لئے گئے ہیں۔ بحرین کے محمد قاسم ایسوسی ایشن کے صدر ہوں گے۔ دونوں امیدواروں کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا۔

انتخابی کانگرس بحرین میں منعقد ہوئی جس میں ایشیا کے33 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ سپورٹس جرنلسٹس کی بین الاقوای تنظیم اے آئی پی ایس کے صدر جیانی مرلو اور سابق سیکرٹری جنرل ایولن واٹا، اے آئی پی ایس افریقہ کے صدر مچل اوبی،بحرین اولمپک کمیٹی کے سیکرٹری جنرل اور متعدد عرب ممالک کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔صدر کے عہدے پر محمد قاسم کا انتخاب بلامقابلہ ہوا جبکہ سیکرٹری کے عہدے  پر امجد عزیز ملک کا مقابلہ ایران کے سید عبدالحامد احمدی سے تھا تاہم ایرانی امیدوار پاکستان کے حق میں دست بردار ہو گئے جس کے بعد امجد عزیز ملک بھی بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب کر لئے گئے ۔دوسرے منتخب عہدے داروں میں ہانگ کانگ کے ریمنڈ چو سینئر نائب صدر ہوں گے جبکہ سعودی عرب کے شیخ طلال عمر،ایران کے میزام زمان آبادی، ملائشیا کے احمد خواری،قطر کے محمد حجواور چین کے تو یا ڈونگ نائب صدور منتخب کر لئے گئے۔

نیپال کے نرنجن راج پانسی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ خزانچی منتخب کر لئے گئے ان کے مقابلے میں فلسطین کے حسین نے اپنے کاغذات واپس لے لئے۔ایگزیکٹو کمیٹی کی آٹھ نشستوں پر مختلف ممالک کے آٹھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جس میں کامیاب ہونے والوں میں جاپان کے کاباشی، کوریا کے ہی دون جنگ،منگولیاکے اوتوباتارساتو، قازقستان کے الیاس عمروف،فلسطین کے حسین علیان، متحدہ عرب امارات کے عبداللہ بن ابراہیم، کویت کے ستام اورمکاؤ کے نم سانگ فونگ شامل ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھی پاکستانی ایشیائی سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کے عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ مجموعی 42 میں سے33 ایشیائی ممالک کے نمائندوں نے ووٹنگ میں شرکت کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button