کھیل

کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست

کراچی کنگز کے 128 رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 18 اعشاریہ 5 اوورز میں مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔

پی ایس ایل کے سلسلے کا سولہواں میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا گیا۔ کراچی کنگز نے ٹاس ہارنے کے بعد بلا سنبھالا تو ان کا کوئی بھی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور مقررہ اوورز میں صرف 128 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ کو دیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شرجیل خان نے 1، رسل نے 14، ہیڈن نے 4، خالد لطیف نے 33، مصباح الحق نے 38، آصف علی نے 31 اور اظہر محمود نے 2 رنز بنائے اور صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے 131 رنز بنا کر مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔ آصف علی نے شاندار چھکے کی صورت میں وننگ شارٹ لگا کر مقررہ ہدف حاصل کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button