کھیل

ویسٹ انڈیز نے تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ جیت لیا

انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 145 رنز بنائے ، ویسٹ انڈیز نے ہدف 5 وکٹ پر تین گیندیں پہلے حاصل کر لیا

بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو شکست دے کر انڈر نائنٹین ورلڈ کپ جیت لیا ، انڈیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 145 رنز سکور کئے ، بھارت کی جانب سے سرفراز خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 51 رنز سکور کئے ، راہول باتھم نے 21 ، ماہی پل لومر نے 19 رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزری جوزف نے 3 ، ریان جون نے 3 ، کیمو پال نے 2 ، ہولڈر اور سپرنگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف تین گیندیں قبل حاصل کر کے ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیسی کارٹی نے 52 ، کیمو پال نے 40 ، ہیٹمیر نے 23 رنز سکور کئے ، بھارت کی جانب سے اویش خان ، خلیل احمد نے ایک ایک ، مایانک ڈاگر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button