کھیل

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی فتح

پاکستان سپرلیگ میں جمعے کی شب ہونے والے دو میچوں میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز نے فتح حاصل کی ہے۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈئم پر کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو مقررہ اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو باؤن رنز تک محدود رکھا۔ جواب میں پشاور زلمی کے جارحانہ شروعات نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلز کو ٹکنے نہیں دیا اور مقررہ ہدف انیسویں اوور میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرکے فتح یاب ہوکر سیریز میں اپنی پوزیشن مستحکم کی۔

اس فتح سے پشاور زلمی کی ٹیم پوائینٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

جمعے کو کھیلے گئے کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے درمیان ٹھاکرے میں لاہور قلندر کو ستائیس رنز سے شکست ہوئی۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو اٹھتر کا ہدف سیٹ کیا جس کے مقابلے میں لاہور قلندر مقررہ اوور میں ایک سو اکیاون رنز بناسکی۔ لیگ میں آج کراچی کنگز کوئیٹہ گلیڈئیٹرز کا سامنا کرینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button