کھیل

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

پشاور(ٹی این این )پاکستان سپرلیگ کے ایک میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو تین رنز سے شکست دیدی ہے۔یہ ٹورنامنٹ میں پشاور کی ٹیم کی تیسری فتح ہے۔
جمعرات کو شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا سکی۔
کراچی کنگز کو آخری اوورز میں 13 رنز درکار تھے لیکن ڈیرن سیمی کی پہلی گیند پر چھکا لگنے کے باوجود کراچی کے بلے باز بقیہ پانچ گیندوں پر مزید تین رنز ہی بنا پائے۔
اس سے قبل اننگز کے 18ویں اوور میں سہیل تنویر اور روی بوپارا نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔
دونوں کھیلاڑیوں نے شان ٹیٹ کے آخری اوور میں 26 رنز بنائے لیکن پھر وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کی اچھی بولنگ نے کراچی کے لئے ہدف کا حصول ناممکن بنا دیا۔
بوپارا نے 33 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ تنویر 23 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے دو جبکہ شان ٹیٹ، محمد اصغر، ڈیرن سیمی اور شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔
پشاور زلمی کی طرف سے محمد حفیظ 35 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنانے کے بعد روی بوپارا کی گیند پر امپائر کے غلط فیصلے کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
اپنے اگلے اوور میں بوپارا نے تمیم اقبال کی وکٹ بھی حاصل کی جنھوں نے 37 رنز بنائے۔
ان دونوں کے علاوہ کامران اکمل نے 30 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔آخری اوورز میں شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت پشاور کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف چار وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button