کھیل

ٹی 20ورلڈ کپ کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

پشاور (ٹی این این ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مارچ میںشروع ہونےوالے ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے 15رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے ۔شاہدخان آفریدی کو کپتان برقرار رکھاگیا ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر محمد نواز اور رومان رئیس کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ‘ شعیب ملک‘ سرفراز احمد‘ عمر اکمل‘ خرم منظور‘ افتخار احمد ‘بابر اعظم ‘ عماد وسیم‘ محمد عامر‘ انور علی‘ وہاب ریاض اور محمد عرفان شامل ہیں۔
احمد شہزاد‘ عمر گل اور محمد رضوان کو مسلسل خراب کارکردگی کی بنا پر ٹیم سے ڈراپ کردیاگیا ہے۔
واضح رہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان نے تاحال ورکٹ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button