کھیل

انٹر کلب بیڈمنٹن کا ٹائٹل عرفان اور باچا خان کے نام

پشاور( ٹی این این) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا ٹائٹل ترناب کے عرفان اور باچا نے اپنے نام کرلی ، فائنل میں ریگی کلب کے ثناء اﷲ اور ساجد کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دیدی ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور اور سمیش بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے تعاون سے پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا فائنل گزشتہ روز لنڈی ارباب میں منعقد ہوا جس میں ترناب کلب کے عرفان اور باچا نے ریگی کلب کے ثناء اﷲ اور ساجد کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21-17,11-21 اور 21-19 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔
چیمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ پشاور کے 32 رجسٹرڈ کلبوں نے حصہ لیا جو 9 دن تک جاری رہا ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button