کھیل
خیبرایجنسی: امن فٹبال کپ چنار کلب نے اپنے نام کرلیا

دہشتگردی سے متاثرہ قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں امن کے نام سے ہونے والے فٹ بال ٹورنامنٹ میں چنار کلب نے اپنا لوہا منواتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
اتوار کو غونڈی گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل مقابلے میں چنار کلب نے زید اکیڈمی کو پانچ گولوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ اس ایونٹ میں جمرود کے چوبیس ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں