کھیل

پی ایس ایل ٹھاکرہ : گلیڈئیٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد زلمی سے اپنا لوہا منوالیا

متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپرلیگ ٹھاکرے میں تاحال دو غیر شکست خوردہ ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے آخری اوور میں پشاور زلمی کو شکست سے دوچار کرکے اس ایونٹ میں اپنا لوہا منوالیا ہے۔

ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کرنے والے گلیڈئیٹر نے پشاور زلمی کو ابتدا ہی سے سنبھلنے نہیں دیا لیکن ویسٹ انڈیز کے دیرن سمی نے پشاور زلمی کے ہدف کو 135 تک پہنچا کر قابل دفاع بنا دیا۔ جواب میں گلیڈئیٹرز بھی جارہانہ انداز اپنائے ہوئے تھیں لیکن جب یکے بعد دیگرے وکٹیں ہاتھ سے جانے لگی تو رائٹر اور کیون پیٹرسن کے بیٹ کو لگام دیا گیا۔

psl

گیم کے آخری اوور تک جاری رہنے والے اس دلچسپ معرکے میں گلیڈئیٹرز کی جیت ہوئی جس میں پشاور زلمی کی میس فیلڈنگ نے ان کا کافی ساتھ دیا۔ اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹد نے شہر قائد کی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیکر پاکستان سپر لیگ میں اپنی پہلی فتح یقینی بنائی۔ جب کہ اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے دونوں میچ ہار چکا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button