کھیل

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو تین مہینے پابندی کا سامنا

عالمی ادارہ کرکٹ آئی سی سی نے ممنوعہ ادویات کے استعمال کی پاداش مین پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ پر تین ماہ کی پابندی عائد کردی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق یہ پابندی ستائیس دسمبر سے شروع ہوئی ہے اور ستائیس مارچ کو ختم ہوگی۔ یاسرشاہ کا ڈوپ ٹیسپ نومبر میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والے سیریز میں لیا گیا تھا جبکہ کرکٹ ماہرین کا کہنا تھا کہ لیگ سپنر پر تین سال تک کی پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ اب جبکہ تین مہینے کی پابندی اعلان کی گئی ہے تو کرکٹ شائقین کی جانب سے اس پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ صوابی سے تعلق رکھنے والے یاسر شاہ نے موقف اپنایا تھا کہ غلطی سے اہلیہ کی بلڈپریشر کی دوا کھالی تھی جس میں آئی سی سی کے مطابق ممنوعہ اجزا شامل تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button