کھیل

پشاور زلمی کے آگے کوئی ٹک نہ پائے، لاہور قلندر کا سینہ چیر کر بازی جیت گئے

متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹھاکرے میں پشاور زلمی نے اپنے دوسرے میچ میں زندہ دلان لاہور کے دانت کھٹے کردئے۔ ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو بیٹنگ کرنے کا فیصلہ پشاور زلمی کے حق میں اچھا ثابت ہوا اور کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی نے تخت پنجاب کی ٹیم کو ایک سو اٹھارہ رنز کی ہدف تک محدود کردیا جس کے جواب میں پشاور زلمی کے جارہانہ شروعات نے صرف ایک بلے باز کی پویلین واپسی پر مطلوبہ ہدف بآسانی سرکرلیا۔ اس پہلے ایونٹ میں بغیر شکست کے کھیلنے والی کوئیٹہ گلیڈئیٹر نے کراچی کنگز کے چکے چھڑادئے۔

ایونٹ میں آج شکست خوردہ اسلام آباد یونائیٹد اور کراچی کنگز جب کہ کوئیٹہ گلیڈئیٹرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہونگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button