کھیل

پشاور زلمی نے یونائیٹڈ کو چت کردیا، دوسری شکست نے مصباح کو سوچنے پر مجبور کردیا

متحدہ عرب عمارات کے دبئ شہر میں کھیلے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پشار زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چوبیس رنز سے ہراکر اپنی پہلی فتح حاصل کی ہے۔

جمعے کی شب دوبئ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پر کھیلے گئے معرکے میں پشاور زلمی نے ٹاس جیتنے پر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ اس سے پہلے دونوں میچوں میں پہلی بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں چکی ہیں۔ مقررہ بیس اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر پشاور زلمی نے ایک پینتالیس رنز کا ہدف سیٹ کیا جو کہ اب تک اس ایونٹ کا بڑا ٹاگٹ ہے۔ جواب میں اسلام یونائیٹڈ کی ٹیم جب میدان میں اتری تو ان کی شروعات کافی جارحانہ تھی اور زلمی کے لئے یونائیٹڈ ککے بڑھتے ہوئے سکور کو روکنا ایک بڑا چیلنج بن گیا تھا۔ اس کے بعد جب پہلی وکٹ گری تو رن ریٹ نے سکھ کا سانس لیا اور یکے بعد دیگرے گرتے وکٹوں نے پشاور زلمی کا پلڑہ بھاری کردیا۔ مخالف ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا نہ کرسکی اور زلمی فتح سے ہمکنار ہوئے۔ وہاب ریاض اور محمد اصغر نے تین جبکہ شان ٹیٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

karachi-kings

اس سے پہلے کھیلے گئے لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے مقابلے میں کنگز نے زندہ دلان لاہور کو آڑے ہاتھوں لیکر روشنیوں کے شہر کی فتح یقینی بنائی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندر کو کنگز کے محمد عامر نے ایونٹ کا پہلا ہیٹ ٹرک کرتے وہئے ایک سو چھبیس رنز تک محدود کیا۔ کنگز بادشاہوں کی طرح میدان میں اتری اور مطلوبہ ہدف کو ذہن پر سوار کئے بغیر معمول کی گیم جاری رکھی۔ شہر قائد کی ٹیم مطلوبہ ہدف سولہویں اوور ہی میں مکمل کرکے قلندر کو شکست سے دوچار کیا۔

PSL

ایونٹ میں آج دو میچ کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ کوئیٹہ گلیڈئیٹرز اور کراچی کنگز جبکہ دوسری محاذآرآئی پشاور زلمی اور شکست خوردہ لاہور قلندر کے بیچ ہوگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button