پاکستان کا میگا سپورٹس ایونٹ پی ایس ایل دبئی میں شروع، رنگا رنگ افتتاحی تقریب شائقین کے دل جیت گیا

متحدہ عرب عمارات میں کل سے جاری پاکستان کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ پاکستان سپر لیگ اپنے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کی وجہ سے دبئی کرکٹ سٹیڈیم کے شائقین میں جاذب نظر رہا۔ ایونٹ کے شروع ہونے پر افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلٰی حکام اور قومی فنکاروں نے شرکت کی۔
ایونٹ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آٹھ وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کی پہلی فتح حاصل کی ہے۔ گزشتہ شب دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ٹی ٹوئینٹی معرکے میں گلیڈئیٹرز نے ٹاس جیت کر یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ یونائیٹڈ مقررہ بیس اوورز کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک اٹھائیس رنز کا قلیل ٹارگٹ سیٹ کرسکی۔ جسکے جواب میں گلیڈئیٹرز نے مطلوبہ ہدف سولہویں اوور میں مکمل کرکے یونائیٹڈ کو شکست سے دوچار کردیا۔ جیتنے والی ٹیم میں رائٹر چھیاسی رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔
ایونٹ میں آج دو میچ کھیلے جائینگے۔ ایک میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندر کے مابین ہوگا جب کہ دوسرا معرکہ پشاور زلمی اور گلیڈئیٹرز سے ہاری اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیچ ہوگا۔