پاکستان کے پہلے سپرلیگ کا آج سے دبئی میں آغاز، یوٹیوب پر تمام میچزکی لائیو سٹریمنگ

پاکستان کا پہلا ٹی ٹوئنٹی سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے کو ہے۔ آج دبئی کرکٹ سٹیڈیم پر ایونٹ کا پہلا میچ آسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا جبکہ میچ شروع ہونے سے پہلے افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوگی جس میں مختلف فن کار و گلوگار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گوگل کے ایک ساتھ ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے مطابق گوگل کو ویڈیو شئیرنگ سائٹ یوٹیوب پاکستان سپر لیگ کو لائیو سٹریمنگ کے زریعے دبئی سے براہ راست پوری دنیا میں نشر کرے گا۔ اس معاہدے میں اس ایونٹ کے 24 میچوں کی لائیو سٹریمنگ شامل ہے جس سے موبائل صارفین اپنے تھری جی اور فور جی نیٹ ورک کے ذریعے ہر جگہ مستفید ہوسکینگے۔
پاکستان سپر لیگ کے گورننگ کونسل چئیرمین نجم سیٹھی نے اس خبر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس سے موبائل صارفین اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین بآسانی مستفید ہونگیں۔
اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ کی تمام میچز پی سی بی ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پر بھی لائیو سٹریم ہونگی۔ پاکستان کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ کے لئے علی ظفر نے اپنا خصوصی ترانہ بھی ریلیز کردیا ہے۔
لیگ میں پشاور زلمی اپنا پہلا میچ جمعے کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلی گی۔ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی کپتانی شاہد آفریدی، اسلام یونائیٹڈ کی مصباح الحق، کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی سرفراز احمد کرینگے کراچی کنگز کو شعیب ملک اور لاہور قلندر کو اظہر علی لیڈ کررہے ہیں۔ آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے منگل کی شب اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی میدان میں پشاور زلمی کی شرٹ پہن کر آئے گا اسکی ٹکٹ کے پیسے شاہد آفریدی ادا کرینگے۔