کھیل

خیبر گرین نے تیسرا اے پی اے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

خیبر گرین نے تیسرا اے پی اے کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ فائنل میچ میں خیبر گرین نے الیون سٹار کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔اس سے پہلے الیون سٹار نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس آوور وں میں 120 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

جواب میں خیبر گرین نے مطلوبہ ہدف دو کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کیا۔ واضح رہے کہ ٹورنمنٹ میں جمرود بھر سے 94 بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔خیبر کرکٹ ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف الحاج تیمور افریدی،قبائیلی عمائدین اور سیاسی رہنماؤں نے بہترین کارکردگی پرکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

خیال رہے کہ خیبر گرین کی بڑے ٹائٹلز کی یہ مسلسل تیسری فتح ہے۔ اس سے قبل یہ ٹیم باڑہ امن اور آل خیبر ایجنسی کرکٹ ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کرچکی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button