کھیل

فاٹا یوتھ فیسٹیول میں والی بال اور کرکٹ کے مقابلے اختتام پزیر

فاٹا یوتھ فیسٹیول میں والی بال کے مقابلے شمالی وزیرستان جبکہ کرکٹ کے مقابلے خیبر ایجنسی نے جیت لئے ہیں۔ پیر کو باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے والی بال فائنل میچ میں شمالی وزیرستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد باجوڑ ایجنسی کو ایک سیٹ سے ہراکر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ والی ٹورنامنٹ میں فاٹا کے تیرہ ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں۔ دوسری جانب جمرود سپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے کرکٹ کے فائنل میچ میں خیبر ایجنسی نے مد مقابل باجوڑ ایجنسی کو چھ وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button