کھیل

شکست سے سبق سیکھنا پاکستانی ٹیم کا شیوہ نہیں، کیویز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میں بھی شکست

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوز لینڈ نے سیریز دو صفر سے جیت لیا ہے۔

اتوار کو نیوزی لینڈ کے شہر اکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابر اعظم کے تراسی اور محمد ۔ ۔حفیظ کے چہتر رنز کی مدد سے دو سو نوے رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو نو بنائے ہی تھے کہ اتنے میں بارش ہوگئی جس کی وجہ سے میچ کچھ دیر کے لئے رک گیا۔ کچھ دیر بعد جب میچ شروع ہوا تو امپائرز کا فیصلہ تھا کہ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت کھیل تریالیس اوورز تک محدود کیا جائے جب کہ ہدف دو سو نوے سے دو تریسٹھ  کردیا گیا جو کہ کیویز نے سات وکٹوں کے نقصان پر سر کرلیا۔

سیریز کا پہلا میچ بھی نیوزی لینڈ ہی نے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ بارش ہونے کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button