کھیل
آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرز کو ہیلمٹ پہنانے پر غور

کرکٹ کے عالمی ادارے آئی سی سی نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرز کے لئے ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دینے پر غور شروع کیا ہے۔
ادارے کے مطابق پچھلے کچھ عرصہ میں بلے بازوں کے شاٹس سے دو امپائرز زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد عالمی ادارہ کرکٹ نے میدان میں کھڑے امپائرز کے لئے ہیلمٹ پہننے کی تجویز پر غور شروع کیا ہے ۔