لائف سٹائلکھیل

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دے دی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، شاہینوں نے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے تاہم جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران بارش کے باعث میچ روکنا پڑا اور پھر ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ کو  14 اوورز میں 142 رنزکا ہدف ملا تاہم جنوبی افریقی ٹیم 14 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب اننگز کا آغاز کیا گیا تو محمد رضوان نے چوکا مارا تاہم اس کے فوراً بعد وین پرنیل کی گیند پر بولڈ ہو گئے، اس کے بعد محمد حارث نے 11 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ کپتان بابر اعظم 6،  شان مسعود  2 اور محمد نواز 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پاکستانی ٹیم کا سکور بڑھانے میں افتخار احمد اور شاداب خان نے کلیدی کردار ادا کیا، دونوں نے بالترتیب 51 اور 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ وسیم جونئیر صفر، حارث 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ نسیم شاہ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم کو آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شاہین شاہ آفریدی نے  رائیلی روسو اور کوئنٹن ڈی کوک کو آؤٹ کیا اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 50 وکٹیں مکمل کر لیں۔

جنوبی افریقی بلے باز ٹیمبا 36، ایڈن مرکرم 20 اور ٹرسٹن اسٹب 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور شاداب خان نے 16 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں بھارت نے 4 میں سے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے 4 میچز میں 5 پوائنٹس ہیں اور پاکستان ٹیم 4 میچز میں 4 پوائنٹس حاصل کر سکی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button