کھیل

ایشیاء کپ کے شیدول کا اعلان کردیاگیا

پشاور (ٹی این این) بنگلہ دیش میں کھیلنے جانے والے ایشیاء کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیاجس کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 24فروری کو میزبان بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جائیگا۔
ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 27فروری کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ایشیاء کپ پہلی مرتب ٹی 20فارمیٹ میں کھیلا جارہاہے۔
ایونٹ کا فائنل میچ 6مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان‘ بھارت ‘ بنگلہ دیش اور سری لنکا حصہ لے رہے ہیں جبکہ افغانستان‘ ہانگ کانگ ‘ عمان اور متحدہ عرب عمارات ایونٹ میں شرکت کیلئے کوالیفائنگ راونڈ کھیلیں گی جن میں پہلی پوزیشن پر آنے والی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button