کھیل

کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز ملتوی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز کوویڈ-19 کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اپنا مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیریبین اسکواڈ کی کوویڈ پی سی آر ٹیسٹنگ میں مزید پانچ مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد سیریز کے ملتوی کیے گئے میچز کو جون 2022 کے اوائل میں دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔

تین ون ڈے میچز کا پر مشتمل سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف ورلڈکپ کوالیفکیشن میچوں کے لیے اپنے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کو میدان میں اتاریں گے۔

ٹی 20 سیریز کے آغاز سے قبل ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جبکہ گزشتہ روز مزید 6 کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے، جس کے باعث ون ڈے سیریز پر خطرے بادل منڈلا رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 36 گھنٹے کی کمرشل فلائٹ میں کورونا مثبت کیس سامنے آئے تاہم ویسٹ انڈین کھلاڑیوں میں اومی کورون ویرینٹ نہیں ہے۔ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو خدشہ ہے کہ مختلف ائیر پورٹس سے ویسٹ انڈین کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button