کھیل

پشاور یونیورسٹی گرلز انٹر کالجز گیمز ، جناح کالج پشاور نے جیت لی

پشاور( ٹی این این) پشاور یونیورسٹی گرلز انٹر کالجز گیمز 2016 کی میجر ٹرافی جناح کالج فار ویمن نے اپنے نام کرلی ،پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور نے دوسری جبکہ گرلز کالج نحقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، بہترین ایتھلیٹ جناح کالج کی شیما قرار پائیں ۔
ڈائریکٹر یٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ انٹر گرلز کالج گیمز 2016 کی اختتامی تقریب گزشتہ روز جناح کالج پشاور میں منعقد ہوئی جس میں جناح کالج پشاور نے ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن ، ہینڈ بال ، ایتھلیٹکس ، کرکٹ ،والی بال میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے 85 پوائنٹس کے ساتھ میجر ٹرافی حاصل کی جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی نے 55 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور گرلز کالج نحقی نے 25 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
گیمز میں پشاور یونیورسٹی کے ساتھ رجسٹرڈ 10 سے زائد کالجز نے حصہ لیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button