کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج کا میچ سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ دنوں ملکوں کے درمیان چار میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے میزبان جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 141 رنزکا ہدف دیا تھا، جنوبی افریقہ ہدف کا کامیاب تعاقب کیا اور پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست سے دو چار کیا تھا اور چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 189 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا ٹی ٹوئنٹی میچز کا 189 رنز کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا تھا۔ پاکستانی کھلاڑی رضوان سب سے زیادہ 74 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ اشرف نے 30 رنز بنائے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button