کھیل

پہلے ون ڈے میں شاہین کیویز کے سامنے بے بس

پشاور (ٹی این این)نیوزی لینڈ نے ٹی 20کے بعد ون ڈے میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیدی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے 70رنز سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 281 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان نے 210 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور بابر اعظم کے درمیان واحد 81 رنز کی پارٹنر شپ رہی۔
پاکستان کو نویں اوور میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان اظہر علی نے اونچی شاٹ کھیلی اور کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 19 رنز سکور بنائے ۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 11 ویں اوور میں گری جب احمد شہزاد 11 رنز بنا کر ایلیئٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ نے 56 گیندوں میں 42 رنز سکور کئے اور ان کو ولیمسن نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 142 رنز پر گری جب صہیب مقصود ایک بار پھر اچھا کھیل پیش نہ کرسکے اور 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
بابر اعظم نے عمدہ کھیلتے ہوئے 60 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔ ان کو اینڈرسن نے 62 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے چار اور ایکیئٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 281رنز بنائے تھے ۔ ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی چھ وکٹیں صرف 99 رنز پر گر گئی تھیں تاہم اس وقت ہنری نکولس نے مچل سینٹنر کے ساتھ مل کر ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔دونوں نے ساتویں وکٹ کے لئے 79 رنز کی شراکت قائم کر دی۔
اننگز کے آخر میں میٹ ہنری کی 30 گیندوں پر چار چھکوں اور چار چوکوں سے مزین 48 رنز کی جارحانہ اننگز نے نیوزی لینڈ کو ایک بڑے سکور تک پہنچنے میں مدد دی اور میزبان ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر اور انور علی نے تین، تین جبکہ محمد عرفان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سپاٹ فکسنگ پر پانچ سال کی پابندی کا سامنا کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا پاپندی کے خاتمے کے بعد یہ پہلا ون ڈے میچ تھا ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button