کھیل

محمد عرفان کو کھیلنا دشوار مگر دلچسپ ہے: کیوی بلے باز گرانٹ ایلیٹ

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ محمد عامر کے ساتھ تعلقات پس پردہ چلے گئے ہیں اور اب ٹیم کی بہترین کارکردگی کے لئے دونوں مل کر کوششیں کر رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو جب گیارہ کھلاڑیوں کی لسٹ میں شامل کیا گیا تو ان کی کوشش تھی کہ کامیابی کے لئے منصوبہ بندی کرے۔ پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے ون ڈے میچ میں محمد عرفان سے اچھی کارکردگی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی باؤنسی وکٹ پر محمد عرفان جیسے قد آور باولر کافی مثبت ثابت ہوسکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے بیٹسمین گرانٹ ایلیٹ نے بھی محمد عامر کے خلاف کھیلنا دشوار مگر دلچسپ قرار دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button