کھیل

شاہد خان آفریدی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے

آئی سی سی کی جانب سے جاری کئے گئے کھلاڑیوں کے نئے رینکنگ میں پہلے دس بلے بازوں میں کسی پاکستانی بلے باز کا نام شامل نہیں جبکہ باؤلرز میں پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد خان آفریدی تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔

کرکٹ کے عالمی ادارے آئی سی سی کی جانب سے ہفتے کو جاری کئے رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ پہلی، انڈیا کے ویرات کوہلی  دوسرے اور انگلینڈ کے ایلکس ہیلز تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔

باولنگ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری پہلے  انڈیا کے ایشوین دوسرے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد خان افریدی تیسرے نمبر پر آئے ہیں جبکہ آل راؤنڈر کیٹیگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے شاہد خان آفریدی دوسرے اور شین واٹسن تیسرے پوزیشن پر رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button