کھیل

حسن علی کی دلہنیا کی پہلی بارپاکستان آمد، سسرال کا پرتپاک استقبال

 

پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی کی بھارتی دلہن پہلی بار اپنے سسرال گوجرانوالہ پہنچ گئی۔ قومی کرکٹر حسن علی اپنی بیوی سامعہ آرزو کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ گوجرانوالہ واپڈ ا ٹاون پہنچے ۔اس موقع پر فاسٹ باولر کے بھائی عطاء الرحمن وڑائچ نے فیملی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

کرکٹر حسن علی کی بھارتی اہلیہ سامعہ آرزو کا گوجرانوالہ میں سسرالی گھر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا۔

گیٹ سے کمرے تک سرخ پھولوں کا قالین بنایاگیا جس پر چلتے ہوئے حسن علی کی اہلیہ اپنے کمرے میں داخل ہوئیں۔ اس کمرے میں بھی ہر طرف پھول ہی پھول تھے۔

بستر پر پھولوں کے ذریعے خوش آمدید لکھاگیا۔ کمرے میں حسن علی اور سامعہ کی شادی کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔ سامعہ آرزو اور حسن علی کی شادی 20 اگست کودبئی میں ہوئی تھی، جس کے بعد وہ پہلی بار حسن کے گھر آئی ہیں۔

خیال رہے کہ حسن علی کی منگیتر بھارتی ریاست ہریانہ کی رہائشی ہیں۔ سامعہ آرزو نے مانو رچنا یونیورسٹی سے ایرو ناٹکس کی ڈگری حاصل کی اور اس وقت ایمریٹس ایئرلائن میں بطور فلائٹ انجینئر کام کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان دونوں کی ملاقات فلائٹ میں ہی ہوئی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button