کھیل

نیوز لینڈی نے پاکستان کو بڑی شکست دیدی

پشاور (ٹی این این )نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20میچ میں 95رنز سے ہراکر پاکستان کو سب سے بڑی شکست دیدی ہے۔
نیوزی لینڈ نے میچ جیت کر تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پر بھی دو ایک کی مہرتصدیق ثبت کر دی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کو ترجیح دی جس کا نیوزی لینڈ نے فائدہ اٹھاتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 196 رنز بنا ڈالے جو کسی بھی ٹیم کا پاکستان کے خلاف تیسرا بڑا سکور ہے۔
197کے حدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 17ویں اوور میں 101رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
پاکستانی ٹیم شاہد آفریدی کی قیادت میں ابتک 18 ٹی 20 انٹرنیشنل ہار چکی ہے جو مہندر سنگھ دھونی کی23 ناکامیوں کے بعد کسی بھی کپتان کی دوسری سب سے بڑی ناکامیاں ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button