سیاست

طورخم بارڈر: پاکستان نے 50 ہزار ٹن گندم کی پہلی کھیپ افغان حکام کے حوالے کردی

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر ارباب شہزاد نے طورخم بارڈر پر افغانستان عوام کے لئے 50 ہزار ٹن گندم کی پہلی کھیپ افغان حکام کے حوالے کردی۔ پاکستان حکام کی طرف سے افغانستان عوام کے لئے جزبہ خیر سگالی کے تحت وزیر اعظم کے مشیر معاون خصوصی ارباب شہزاد نے 50 ہزار میٹرک  ٹن پر مشتمل گندم کی 50 ٹرک کا قافلہ افغانستان کے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے منسٹر مولوی عباس اخون کو حوالے کر دیا.

دورہ طورخم بارڈر کے موقع پر وزیراعظم کے مشیر ومعاون خصوصی ارباب شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر جزبہ خیر سگالی کے تحت افغانستان عوام کے لئے 50ہزار میٹرک ٹن گندم کی پہلی کیپ 18سو ٹن پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ افغانستان حکام کے حوالے کرنے کے بعد بھیج دیا گیا، جبکہ افغانستان عوام کے لئے پاکستان حکومت کی طرف سے سپیشل پیکج 5 ارب روپے کی امدادی پیکج دی جائے گی، جس میں ادویات اشیاء خورد نوش میڈیسن، گرم کمبل اور دیگر سامان شامل ہیں، جوکہ افعانستان عوام کو حوالے کی جائے گی، تاکہ افغان عوام کے مشکلات میں کمی آجائے۔

معاون خصوصی ارباب شہزاد نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں افغانستان عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اربابِ شہزاد نے کہا کہ اگر عالمی برادری و دیگر ممالک نے افغانستان کے ساتھ مالی امداد اور دیگر تعاون نہ کیا تو افغانستان میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے اس لئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ممالک افغانستان حکام کے ساتھ بھرپور مالی امداد فراہم کریں تاکہ افعانستان کے عوام مشکلات سے نکل اجائے اور وہاں کے عوام بہتر زندگی گزارسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے اور وہاں کا امن دونوں ممالک کے فائدے اور  ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتاہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معان خصوصی اربابِ شہزاد نے کہا کہ افغانستان کے عوام کے مریضوں اور طلباء و تاجروں کے لئے ویزہ پالیسی میں نرمی کی گئی ہے، مزید ریلیف بھی دینگے۔

وزیر اعظم کے مشیر معاون خصوصی ارباب شہزاد کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانزٹ ارباب قیصر این ایل سی کرنل عزیز، اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اکبر افتخار ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل رضوان اور دیگر آفیسرز بھی موجود تھے. افغانستان عوام کو پاکستان حکام کی طرف سے 50ہزار میٹرک ٹن گندم کی پہلی کیپ افغان حکام کے حوالے کرنے پر افغانستان حکام کے مولوی عباس اخون اور دیگر افغان حکام نے پاکستان حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button