سیاستعوام کی آواز

بجلی ایک سال کے لئے 1 روپیہ 70 پیسے فی یونٹ مہنگی

بجلی ایک سال کے لئے 1 روپیہ 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول بم کے بعد اب نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گا، اس حوالے سے اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں ہونے والا حالیہ اضافہ 2019-20 اور 2020-21 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہو گا، 80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرتے ہیں جبکہ کے الیکٹرک (کراچی کے) صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button