قبائلی اضلاعقومی

افغانستان سے جبوبی وزیرستان میں میزائل حملہ‘ 3 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان (ٹی این این ) انگور آڈہ میں سرحد پار سے میزائل حملے میں 3افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سرحد پار افغانستان سے شدت پسندوں نے متعدد میزائل فائر کئے جس میں کئی گولے ویرنے میں پھٹ گئے جبکہ ایک گولہ جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں نانبائی کی دکان پر آگرا جس کے نتیجے میں 3افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button