خیبر پختونخواقومی

سابق وزیراعظم پرویز اشرف کا دورہ چارسدہ

چارسدہ (ٹی این این )سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ کا دورہ کیا اور دہشتگردی کے واقعے میں میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیںاور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ شہداءہمارے بچے ہیں پوری قوم یکجا ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کےلئے میدان مےں نکلنا ہوگا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حانزادہ خان اور جنرل سیکرٹری انجینئر ہمایون خان بھی موجود تھے ۔ سابق وزیر اعظم نے پولیس اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بر وقت کارروائی سے دہشت گردوں کو زیادہ نقصان کا موقع نہیں ملا ۔ پیپلز پارٹی حکومت اور پاک فوج کا دہشت گردی کے خاتمے میں بھر پور معاونت کر رہی ہے ۔ تمام سیاسی قائدین کو اپنے اختلافات ختم کرکے دہشتگردی کے خلاف اکٹھا ہو نا ہو گا تاکہ قوم کو مثبت پیغام ملے اور قوم بھی سیاسی قیادت کے نقش قدم پر چل کر دہشت گردوں کے خلاف ایکا کرے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button