بین الاقوامیقومی

اساتذہ کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری کیلئے ٹیبلٹس دیے جائینگے

  امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو۔ ایس۔ ایڈ) پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ کے تحت پہلی اور دوسری جماعتوں کو پڑھانے والے سرکاری اسکولوں کےاساتذہ میں 28,800 کمپیوٹر ٹیبلٹس تقسیم کر رہا ہے جس کا مقصد اساتذہ کی تریبت اور کلاس روم میں پڑھانے کے طریقہ کار کو بہتر بنانے میں میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جان گرورکی نے کہا کہ آج ان کمپیوٹر ٹیبلٹس کی تقسیم پاکستان میں تعلیم و تربیت فراہم کرنے والی قوت  کی صلاحیتوں کا اعتراف اور اس میں سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی معاشی ، ثقافتی اور جغرافیائی سرحدوں سے ماورا ہو کر تعلیم تک رسائی اور تدریس کے نظام کی بہتری میں کلید ی کردار ادا کرسکتی ہے۔

وزیر مملکت برائے کیپیٹل ایڈمنسٹر یشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، دیگر ذمہ داران اور مدرسین نے جان گرورکی کے ہمراہ ٹیبلٹس کی تقسیم کی اس تقریب میں شرکت کی۔ تدریس کے نظام کو بہتر بنانے اور کلاس روم میں بچوں میں خواندگی   بہتربنانے کی غرض سےہر ٹیبلٹ میں اساتذہ کی رہنمائی کے لیے تربیتی اسباق ، روزانہ کا تدریسی پلان، عملی رہنمائی پر مبنی وڈیوز، اور صوتی اسباق کی ایپلیکشنز مہیا کی گئی ہیں۔

یوایس ایڈ کےسترہ ارب سے زائد مالیت کے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹ   کے تحت ملک بھر کے پرائمری  سکولوں کے بچوں کی پڑھنے کی صلاحیت بہتر بنانےمیں صوبائی اور وفاقی محکمہ ہائے تعلیم کو مدد فراہم کی جائیگی ۔ یہ پروگرام پرائمری کلاسز کے لیے تین باہم مربوط شعبوں یعنی کلاس روم میں سیکھنے کے بہتر ماحول، پڑھنے کے لیے بہتر نظام اور پالیسیاں، اور کمیونٹی کی سطح پر پڑھا ئی مین اعانت کے ذریعے تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button