قومی

سعودی عرب کا پاکستان کی تجاویز سے اتفاق

پشاور (ٹی این این) سعودی عرب نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی تجاویزسے اتفاق کیا ہے ۔ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں سعودی فرمانروا نے تمام اسلامی ممالک کے مابین بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا ہے اور سعودی ایران کے درمیان تلخی کو ختم کرنے کے حوالے سے پاکستان کی پیش کردہ تجاویز سے اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان نے تعلقات مزید مستحکم کرنے ، دفاع ، معیشت اور تجارت کو فروغ دینے پر غور کیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اورجنرل راحیل شریف آج ایران کا دورہ کرینگے اور جہاں وہ ایران کے صدر سے ملاقات کرکے سعودی اور ایرن کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے پر بات کرینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button