قومی
پاکستان تمام مسلمانوں کا محور ہے۔ امام کعبہ

امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے کہا ہے کہ پاکستان تمام مسلمانوں کا محور ہے۔
فیصل مسجد اسلام آباد میں جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب توحید کی بنیاد پر قائم ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو اتحاد کی سخت ضرورت ہے، مسلمان تقویٰ اختیار کریں اور رمضان میں صدقات اور خیرات کا اہتمام کریں۔
امام کعبہ نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کےلئے اللہ کا تحفہ اور تمام مہینوں کا سردار ہے، اس کی آمد کا ابھی سے اہتمام شروع کریں۔
امام کعبہ نے فقیدالمثال استقبال پرحکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں کیں۔